قصور۔گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد کے 2 بہنوئیوں کو گرفتار کرلیا، ملزم عابد کچھ دن قبل دونوں کے ساتھ رابطے میں رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدکوگرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
پولیس نے قصورآپریشن کے دوران ملزم کے 2 بہنوئی حراست میں لئے، زیرحراست افراد کی شناخت عارف علی اور صابرعلی کے نام سے ہوئی۔
دونوں افراد کا تعلق بہاولنگر سے ہے، ملزم عابد کچھ دن قبل دونوں کیساتھ رابطے میں رہا تھا۔
واضح رہے عابد کے حلیہ بدلنے کی اطلاعات پر پنجاب پولیس نے ملزم کے مختلف روپ میں خاکے جاری کردیئے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے دائرہ دوسرے صوبوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔