نوشہرہ کے سیاحتی مقام کنڈ پارک میں لڑکی سے زیادتی

نوشہرہ۔ نوشہرہ کاسیاحتی مقام کنڈ نیشنل پارک سیاحوں کیلئے غیر محفوظ ہوگیا۔

 سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سیر وتفریخ کے لئے آئی ہوئی جوانسال لڑکی زیادتی کا شکار ہوگئی نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی۔

 لڑکی کو مقامی کشتی ران نے پارک انتظامیہ کے حوالے کر دیا بعدازاں اسے پولیس چوکی پار جہانگیرہ لے جایا گیا۔

 پولیس کو دیئے گئے بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ضلع اٹک کے محلہ اعوان شریف سے ہے نوید نامی لڑکے کے ساتھ دوستی تھی اور شادی کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

 سیر کے لئے کنڈ پارک آئے تھے اور پارک کی جھاڑیوں میں نوید نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔

 لڑکی پارک میں اپنے آپ کو بچانے کے لئے چیختی رہی لیکن نہ پارک انتظامیہ اور نہ ہی کوئی سکیورٹی گارڈ مدد کے لئے پہنچا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کنڈ نیشنل پارک میں ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن زیادہ تر رپورٹ ہی نہیں ہوتے پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔