کراچی:کراچی کے علاقے کلفٹن میں ملازمت پیشہ 22 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کو 2 ملزمان نے اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزمان لڑکی کو کلفٹن میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کا ڈی این اے بھی کرالیا گیا جب کہ متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ سامنے نہیں آنا چاہتے۔
خیال رہے کہ ملک میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جب کہ حکومت نے جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کیلئے سخت بل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب لاہور موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے اور واقعے میں ملوث ایک ملزم شفقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔