شکرگڑھ میں طالب علم سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کا معلم گرفتار

شکرگڑھ میں طالب علم سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کے ایک معلم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ شکرگڑھ کے علاقے دودھے میں 16 ستمبرکو پیش آیا تھا جہاں ایک طالب علم کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

 بچے کے والد کی مدعیت میں 20ستمبرکو مقدمہ درج کیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  معلم نے اس کے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور تین دن تک گھر نہ جانے دیا،جس سے بچےکی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کوحراست میں لے لیاگیا ہے جب کہ طالب علم کی ڈی این اے رپورٹ آنے پر تفتیش میں مدد ملے سکے گی۔