راولپنڈی، رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق،2 افراد زخمی

 اسلام آباد۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کمال دین میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے پر پیش آیا۔ واقعہ کے بعد  پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

 پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق رشتے کے تنازعہ اور لڑائی جھگڑے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا

 پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کی لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے جس نے ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین کا بے رحمانہ قتل ناقابل برداشت ہے،ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔