سیالکوٹ سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والا مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

سیالکوٹ۔سیالکوٹ سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاری سرحدی گاؤں سجیت گڑھ سے عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کندن پور کی طرف سے ایک شخص پیدل آ رہا تھا کہ گشت پر موجود پولیس نے اس شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا نام ہریندر سنگھ عرف ایکم مجید اور تعلق بھارتی شہرگورداسپورسے بتایا۔

اس شخص کے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ہی دیگر دستاویزارت موجود تھے۔ پولیس کے مطابق ہریندر سنگھ نے فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے خلاف مقدمہ درج کیا کرلیا گیا ہے۔