وہاڑی میں مقامی عدالت نے 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنادی۔
معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج میلسی جہانگیر اشرف کی عدالت میں ہوئی۔
سماعت کے دوران مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم اظہر کو جرم ثابت ہونے پر تین بار پھانسی کی سزا سنائی۔
مجرم اظہر نے 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا اور عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔
مجرم کے خلاف مقدمہ صدر میلسی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔