اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی ٹی آئی رہنما سے 9 ایم ایم پستول،32 گولیاں برآمد

اسلام آباد۔ ایئرپورٹ پرپی ٹی آئی رہنما سے 9 ایم ایم پستول اور32 گولیاں برآمد کی گئیں،اے ایس ایف نے مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے 207کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی جانے والے مسافر کے  سامان سے 9 ایم ایم پستول اور32گولیاں برآمد کرلیں۔ مسافرمنصورعلی پی ٹی آئی کراچی ملیرکا رہنما ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافرکے پاس نائن ایم ایم پستول کا لائسنس بھی زائد المیعادتھا، اے ایس ایف نے مسافرکوسفر سے روک کرپولیس کے حوالے کردیا۔