بنوں میں 10بہنوں کے اکلوتے بھائی کو معمولی تکرار پر قتل کردیا گیا 

بنوں۔صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دس بہنو ں کے اکلوتے بھائی کو معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ گل احمد شاہ شیخان میں ملزم نعمان علی شاہ نے مسمی محمد عدیل کو معمولی تکرار پر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔