پشاور میں کالج پروفیسرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا 

پشاور.خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کالج کے پروفیسر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان واردات کے بعدموقع سے فرار ہوگئے۔

 پولیس نے واقعہ میں ملوث پروفیسر سمیت دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

 ورسک روڈ کے رہائشی ضیاء الدین خٹک ولد فضل دین نے بھانہ ماڑی تھانہ میں رپورٹ در ج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز کام کے سلسلہ میں اپنے بھائی پروفیسر نعیم الدین خٹک کے پاس سپیرئیر سائنس کالج آیا تھا جہاں سے وہ اپنی موٹر سائیکل پر اور اس کا بھائی نعیم الدین اپنی موٹر کار نمبر BC-4140 میں سوار ہوکر کوہاٹ روڈ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران راستہ میں دورہ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ملزمان قیصر ولد آفتاب اور کالج کے پروفیسرسعاد فاروق نے گاڑی میں سوار نعیم الدین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرارہوگئے۔

مدعی کے مطابق مقتول اور ملزمان کے مابین ایک روز قبل مذہبی مخالفت کی بناء پر تلخ کلامی ہوئی تھی پولیس نے واقعہ کی رپور ٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے