کورونا سے نمٹنے میں پاکستانی حکمت عملی بہترین قرار دیدی گئی 

 اسلام آباد۔انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ کی جانب سے منعقدہ گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے کورونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس کو ایشیاکے تمام ممالک میں بہترین قرار دیا گیا۔

 تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق یہ تحقیق یونیسف، اقوام متحدہ اور انٹر نیشل پالیسی سنٹر کی جانب سے ایشائی ممالک کے کوڈ۔19 رسپانس کے حوالے سے کی گئی۔

 اعلامیہ کے مطابق ایک تحقیق میں وسیع میپنگ کے ذریعے ایشیاء اور پیسفک ریجن کے ممالک کے کورونا وباء کے دوران لیے جانے والے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشیاء میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام کیا۔

اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پرپاکستان کاساؤتھ ایشائی ممالک کا کوڈ۔ 19 سوشل پروٹیکشن رسپانس دیگر ایشائی ممالک سے بہتر تھا۔