ذرائع کے مطابق دو سینئر وکلاء نے کلبھوشن یادیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی معاون بننے سے معذرت کر لی ہے۔
عابد حسن منٹو نے خراب صحت جب کہ مخدوم علی خان نے پروفیشنل وجوہات کی بنیاد پر پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
عابد حسن منٹو نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ عدالت نے معاون مقرر کیا، کچھ سال قبل وکالت سے ریٹائر ہوچکا ہوں، اپنی عمر اور جسمانی کمزوری کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔
مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالتی معاون کرنا میرے لیے باعث فخر ہے تاہم پروفیشنل وجوہات کی بنیاد پر عدالتی معاونت نہیں کرسکتا۔