وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی کراچی کے ساحل پر گندگی کے حوالے اٹھائی گئی آواز کام کر گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کی کراچی کے ساحل سی ویو پر گندگی کے حوالے اٹھائی گئی آواز کام کر گئی۔

وسیم اور ان کی اہلیہ کی کل کی ٹوئٹس پر ہزاروں لوگوں نے تبصرے کیے اور ان کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پھیلانا شروع کر دیا۔

اس تنقید کے اگلے ہی روز انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور سی ویو پر صفائی کا کام شروع کر دیا۔

صفائی کے عمل کی تصویر ایک صارف نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے جس پر لوگ وسیم اکرم کی خوب تعریفیں اور ان کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔