شہزادہ چارلس پاکستانی آموں کے دلدادہ، تحفہ بھیجنے پر صدر مملکت عارف علوی کے نام خط

 

اسلام آباد:  شہزادہ چارلس نے آموں کا تحفہ بھجوانے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے آموں کو تحفہ موصول ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی۔

شہزادہ چارلس نے لکھا کہ آموں کا تحفہ بھجوانے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں۔میں اور میری بیوی آموں کے اس شان دار تحفے کے معترف ہیں۔

واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مینگو ڈپلومیسی کے تحت مختلف ممالک کے سربراہان کو آم تحفے میں بھجوائے تھے۔