واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
انھوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کا کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم مس میکنانی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں کووِڈ-19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
نیز کسی رپورٹر، پروڈیوسر یا پریس کے کسی رکن کے وائٹ ہاؤس کے میڈیکل یونٹ سے قریبی روابط کی اطلاع نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہوپ ککس کے گذشتہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ سے قبل کووِڈ-19 کا شکار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔