وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنیکی اجازت 

 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنیکی اجازت دینے کافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی تشکیل نو کی جائے، پی آئی اے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ 2019 میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے منافع کمایا، گزشتہ سال کے مقابلے پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعریف بھی کی۔