مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسے عدالتی میکینزم کا تصور سامنے آ رہا ہے جو آئینی عدالت سے کچھ کم اور آئینی بینچ سے اوپر کا درجہ رکھتا ہو، جو جج سپریم کورٹ میں باقی رہ جائیں گے وہ تاخیر کے شکار مقدمات دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، آئینی بینچ میں اور اس کے اپیلٹ بینچ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔