راولپنڈی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے کورونا وائرس دوبارہ سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
عوام کو احتیاطی تدابیر ضرور اپنانی چاہئیں اور ماسک کا استعمال بھی ضرور کریں جبکہ جلسے کے جواب میں ہم بھی کچھ جلسے ضرور کریں گے، اپوزیشن اتحاد دیرپا نہیں ہے۔
منگل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب میرے حوالے سے خاموش ہیں تو میں بھی احتراماً کچھ نہیں بولوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد زیادہ دیر تک نہیں چلے گا،31دسمبر2020 سے فروری2021 تک وقت دیا ہے، پیپلز پارٹی کبھی بھی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی جبکہ 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے جلسے میں نون لیگ اور دیگر جماعتیں جا رہی ہیں اور انہیں بھی معلوم ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کتنی بری چیز ہے۔