اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سالگرہ کا کیک کاٹ رہا تھا جب ایف آئی آر کا پتہ چلا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایف آر آئی کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بعض وزرا نے نوازشریف کے خلاف ایف آئی آر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشورہ بھی دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کے خلاف مقدمے پر کابینہ کے ارکان تقسیم ہوگئے، 5 وزراء اور 2 معاونین خصوصی نے ایف آئی آر کی حمایت جبکہ 2 وزراء اور ایک مشیر نے مخالفت کر دی۔
فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سمیت 32 لیگ ارکان کے خلاف ایف آئی آر کے معاملے میں پولیس کو کاروائی کی اجازت ہوگی، اس موقع پر ن لیگ کے بیانیے اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔