خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول بیگز کے وزن سے متعلق مجوزہ قانون تیار کرلیا۔ صوبائی حکومت کا اسکول بیگز کے وزن سے متعلق مجوزہ اسکول بیگز ایکٹ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے۔
ذرائع کے مطابق نرسری جماعت کے بچوں کے اسکول بیگز کا وزن 1.5 کلوگرام، پہلی جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 2.4 کلوگرام جب کہ دوسری سے پانچویں جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 2.5 سے 5.3 کلوگرام تک ہوگا۔
مجوزہ اسکول بیگز ایکٹ کے مطابق چھٹی سے دسویں جماعت تک اسکول بیگز کا وزن 5.4 سے 6.5 کلوگرام تک ہوگا جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 7 کلوگرام تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پر نجی اسکولوں کو 2 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔