ذرائع کے مطابق لاہور ڈویژن کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس سابق وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت ہوا۔ پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر نائب صدر مریم نواز کی تجویز پر ریپڈ فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ہر رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو پابند کیا گیا کہ وہ 200 کارکنوں پر مشتمل دستے تیار کریں،جس میں فعال کارکن شامل ہوں اور متوقع گرفتاریوں کیخلاف مزاحمت کیلیے ہمہ وقت دستیاب ہوں۔ہر خاتون رکن اسمبلی کو20،20 عورتیں ہر وقت چوکس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور کے30 حلقوں سے کم از کم6 ہزار کارکن اس فورس کیلئے دستیاب ہوں گے۔