اسلام آباد۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار535 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 624 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد3لاکھ 16ہزار351 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد3 لاکھ ایک ہزار228 ہوگئی ہے اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار528 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار936ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار141، بلوچستان میں 15 ہزار439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 245 اور سندھ میں 2 ہزار 531 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔