چارسدہ: پشاور کے ضلع چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ میں زینب سے زیادتی کی تصدیق کردی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچیکو اٹھارہ گھنٹے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا، معصوم بچی گزشتہ روز چارسدہ سے اغوا ہوگئی تھی،کمسن بچی کی لاش پشاور میں کھیتوں سے برآمد ہوئی، قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں نوشہرہ میں سات سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کی لاش کھیت کے قریب ٹینک سے ملی۔ علاقہ مکینوں نے بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔