کو ئٹہ۔ ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے میڈیا کو بتایا کہ کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افر اد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور دو طرفہ فائرنگ بند کراکے حالات قابو میں کرلیے جبکہ موقع سے 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سبی اور ڈھاڈر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔