عالمی بینک کی جانب سے ایشیائی ممالک کی شرح نمو سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ تین سالوں میں 4 فیصد تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرے سال ترقی کی شرح 2.1 فیصد مقرر کی تھی تاہم حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کورونا وائرس اور گزشتہ ادوار میں لیے گئے قرضوں کو قرار دیتے رہے ہیں۔