کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی مختلف اقسام کی 180 ٹن منشیات نذرآتش کی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرانسداد منشیات اعظم خان سواتی اورڈپٹی اسپیکرقاسم سوری دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران بریگیڈئیرعاقب نذیرچوہدری نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے، ضبط کی گئی 378ارب روپے مالیت کی منشیات نذرآتش کرنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔