راولپنڈی: امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں ریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹین سکاٹ ملر نے پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل میں ادا کئے جا رہے مثبت کردارکی تعریف کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل اور افغانستان میں ریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت،پاک افغان سرحدی انتظام اور خطے میں امن واستحکام سے متعلق باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمانوں نے پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل میں ادا کئے جا رہے مثبت کردار کو سراہا۔