ریلوے، پاکستان پوسٹ سمیت 8سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کرانیکا فیصلہ 

اسلام آباد۔حکومت نے وزارت خزانہ کی ہدایت پر پاکستان ریلوے، اے جی پی آر، پاکستان پوسٹ سمیت 8سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اداروں کے اسپیشل آڈٹ کے بعد آڈٹ رپورٹ 2ماہ میں فنانس ڈویثرن کو بھیجی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے وزارت خزانہ کی ہدایت پر جن 8 سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے ان میں پاکستان ریلوے، اے جی پی آر، پاکستان پوسٹ کے جی پی فنڈ کا اسپیشل آڈٹ ہو گا جبکہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے بھی اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ ہو ا ہے۔

 جیالیوجیکل سروے آف پاکستان، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ، پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئی ہے یا نہیں اس کا بھی آڈٹ کیا جا ئے گا۔

 تمام سرکاری ادارے جن کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وہ آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی اور سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہو ں گے، اسپیشل آڈٹ رپورٹ 02ماہ میں فنانس ڈویژن کو بھیجی جا ئے گی۔