خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں رقم کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق جبکہ چوتھا شدید زخمی ہوگیا۔
مجروح جان عالم ولد جان محمد سابق نائب ناظم نیبرہوڈ کونسل گڑھی حمید گل نے شدید زحمی حالت رپورٹ درج کرتے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائیوں جمال،یاسر اور زبیر کے ساتھ ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران ملزمان عثمان، ارسلان،ہممزہ، لقمان اور تنویر اور ان کے والدابراہیم جن کے ساتھ اسلحہ آتشین تھا نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کی جن کے نتیجے میں ان کے تین سگے بھائی زبیر,یاسر,جمال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے وجہ عناد ملزمان کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازعہ بتایا بعد ازاں مجروح جان عالم کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔
چارسدہ پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی