وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئےنواز شریف کی بذریعہ اخباری اشہتار طلبی کے لئے اشتہار کے اخراجات عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے حکم پر60 ہزار روپے جمع کرائے اور رقم کی ادائیگی سے متعلق رجسٹرار آفس کو آگاہ کیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم نامے میں 2 اخبارات میں اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
طارق کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت نے وفاق کو اخباری اشتہار کے لیے فیس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔