قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو آگاہ کر دیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ان کو 10دن بعد گرفتار کر لیا جائیگا۔
نیب ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیپٹن رٹائرڈ صفدر کو انکی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کر دیاگیا ہے، گزشتہ روز کیپٹن رٹائرڈ صفدر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے الزام میں نیب پشاور میں پیش ہوئے جہاں تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔
میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ چئیرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ 10روز بعد مجھے گرفتار کیا جائیگا لیکن انکی گرفتاری آخری ہوگی اور انکے بعد عمران خان بھی ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے کے لیے سڑکوں پر ہوں گے ۔