جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اب مزید خاموش نہیں بیٹھ سکتے، اس ظالم حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے۔
خوشاب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، آٹا چینی کی قیمتوں نے لوگوں کی زندگی کا سکون چھین لیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب مزید خاموش نہیں بیٹھ سکتے، عوام کے لئے نکل پڑے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آچکی ہیں، اس ظالم حکومت کو گھر بھیج کررہیں گے۔