جنسی درندوں کو انسان کہنا انسانیت کی تذلیل ہے ، ان کی سرعام پھانسی کا حامی ہوں، علی محمد خان

 وفاقی وزیر علی محمد خان نےکہا ہے کہ جنسی درندگی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو چوکوں میں پھانسی دینے کا حامی ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شیخ کلی چارسدہ کےدورہ کے موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنسی درندوں کو انسان کہنا انسانیت کی تذلیل ہے۔

انہوں نے اڑھائی سالہ بچی زینب کے اغوا اور بہیمانہ قتل پر غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ  وزیر اعظم عمران خان نے زینب اغوا،جنسی زیادتی اور قتل کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔ جنسی درندں کو نشان عبرت بنایا جائےگا۔