وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو سیاسی تحریک اگلے سال تک ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ این سی او سی نے شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنےکا کہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے، تین ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دیں، اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے اور زندگی کااحترام کریں۔