ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں عدالت کے سامنے ایک خاتون کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔
زرائع کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس شخص نے میرے بھائی کو قتل کیا تھا جس کا آج میں نے بدلہ لے لیا، جبکہ زخمی ہونے والے افراد غلطی سے فائرنگ کی زد میں آئے ۔
پولیس نے خاتون کو موقع پر ہی اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ کے علاقے کھنڈر سے بتایا جا رہا ہے۔