کوٹری ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی 6بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں 

کوٹری۔کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالے والی مال گاڑی کی 6بوگیاں پٹڑی سے اتر کر زمین میں دھنس گئیں جس سے،ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر زمین دھنس گئیں، جس سے ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی، اور مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔