کراچی: وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے اور مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مولانا ڈاکٹر عادل خان ویگو گاڑی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں موجود تھے کہ ان کی گاڑی پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔
لیاقت نیشنل ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عادل خان ہسپتال لائے جانے کے دوران انتقال کر چکے تھے۔ مولانا عادل خان کو دو گولیاں لگیں۔
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق مقصود نامی شخص کی میت جناح ہسپتال کی ایمرجنسی پہنچائی گئی ہے۔
ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم تھے اور مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔