کراچی۔ انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی)کی شہرقائد میں دو بڑی کارروائیوں کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کادہشت گرد اور ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا گیا۔
پیر کوسی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن نے دو بڑی کارروائیاں کیں۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد منہاج الدین عرف منہاجہ کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا۔
ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اختر محمد گروپ سے ہے، ملزم بم بنانے اور پلانٹ کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
چوہدری صفدر نے بتایا کہ دہشت گرد بیرون ملک فرار ہونے کے لیے کراچی پہنچا تھا، ملزم نے مئی 2020 رمضان میں امن جرگے کے رکن کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے جانی خیل میں قتل کیا تھا۔
دہشتگرد کو کے پی کے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے جہاں دیگر قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔