سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس کے ملزمان جنید اور وقاص کی ضمانت منظور کر لی۔
کیس کے مفرور ملزمان نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی 12 نومبر تک ضمانت منظور کی ہے، جبکہ ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
سٹی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم وقاص اور جنید فرار ہو گئے تھے۔
ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزم جنید اور وقاص نامزد ہیں۔