پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بچو ں کی لڑا ئی پر دادا نے اپنے ہی پوتےاور پوتی پر فائرنگ کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز احمد اللہ ولد محمد شفیق سکنہ گلشن آباد متنی نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بچو ں کی لڑائی جھگڑو ں پر اسکے دادا گلا ب خان ولد حکیم خان سکنہ گلشن آ باد نے طیش میں آکر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں احمد اللہ ولدمحمد شفیق اور اسکی بہن مسما ۃ (چ)شدید زخمی ہو گئیں
دونوں زخمیوں کو کوتشویشنا ک حا لت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔