پشاور۔ پشاور میں 24 سالہ سگی بھتیجی کو گزشتہ 7 ما ہ سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے والے چچا کو گرفتار کرلیاگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق مسماۃ اقراء دختر فضل سجان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا والد معمول کے مطابق محنت مزدوری کیلئے چلا جاتا تھا جبکہ اس کی والدہ بھی لوگوں کے گھرمیں مزدوری کرتی ہے اور وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ ساتھ میں ان کا چچا گلزار بھی مقیم تھا جو اس کیساتھ مسلسل گزشتہ 7 ماہ سے زیادتی کرتا رہا اور وہ اب حاملہ بھی ہوچکی ہے۔
جبکہ چچا اسے راز فاش کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا اب چونکہ حمل ظاہر ہوا ہے جس پر گھر میں ہلچل مچ گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم گلزار کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔