راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں وکیل نے سائلہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے شوہر سے طلاق کے لیے وکیل سے رابطہ کیا تھا۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے مجھے اپنے دفتر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سائلہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ملزم نے پستول سے مجھے ڈرایا اور کہا کہ کسی کو بتایا تو گولی مار دوں گا۔
ملزم وکیل کے خلاف تھانہ کہوٹہ پولیس نے 14 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا۔