پشاور میں اے این ایف کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

 انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے کوہاٹ روڈ پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 1722 کلو گرام منشیات سیب کے پیکٹس میں چھپائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان خیال شاہ، خیال محمد، عطااللہ اور احسان اللہ کو گرفتار  کر لیا۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق کارروائی میں پکڑی گئی منشیات کی مالیت  بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیڑھ ارب روپے ہے۔