جارجیا: امر یکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر نومبر میں جو بائیڈن سے ہار گیا توکرسمس سیزن ہی منسوخ کرکے ملک چھوڑ جاؤنگا۔
عالمی میڈیا کے مطابق جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔
مجھے اگرجو بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔
اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے مقابل امیدوار بائیڈن سے رائے عامہ کے سرویز اور صدارتی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کے اعتبار سے پیچھے ہیں۔
جو بائیڈن 38 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی مہم کے لیے گزشتہ ماہ تک 24 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے گئے تھے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں۔ میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔
علاو ہ ازیں ریاست نیواڈا کے شہر کارسن سٹی میں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر جو بائیڈن یہاں آ جائیں تو یہ بھوتوں کا شہر بن جائے گا اور کرسمس کا سیزن منسوخ ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3 نومبرکوجو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کو زبردست شکست دیں گے، عوام سے اپیل کی کہ ارلی ووٹنگ جاری ہے لہٰذا نکلیں اور ووٹ دیں۔ صدر ٹرمپ نے تقریر کے بعد اسٹیج پر رقص بھی کیا۔
امریکہ میں اگلے ماہ انتخابات کے سبب صدارتی امیدواران اور ان کے حامیوں کے ایک دوسرے پر وار جاری ہیں، ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ 22 اکتوبر کو متوقع ہے۔اس سے قبل ہونے والا مباحثہ ٹرمپ کورونا کے سبب منسوخ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ماضی میں بھی انتخابات کے حوالے سے سوالات کھڑے کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی طور پر انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز بھی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی اجازت پر وہ مسلسل شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔