بھارت میں کورونا وبا کے دوران ریسٹورنٹ میں زپ والے ماسک متعارف کرائے گئے ہیں جس کے ذریعے صارفین بغیر ماسک ہٹائے آرام سے کھانا کھا سکتے ہیں۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا کی معیشت کو بالکل پچھاڑ کر رکھ دیا وہیں حضرت انسان معمولات زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہا ہے جن کی مدد سے کورونا احتیاطوں پر عمل کرنے کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔
کورونا وبا کے دوران ریسٹورنٹ کے مالکان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔ ’ڈائن ان‘ سہولت عملاً بند کرنا پڑی اور صرف آن لائن آرڈرز کے ذریعے ہوم ڈلیوری سروس کا الگ بوجھ اُٹھانا پڑا، گھر پر کھانا ڈلیور ہونے کے باوجود شہری ریسٹورینٹ کے ماحول کی کمی محسوس کرتے تھے۔
ان تمام مشکلات کا حل کلکتہ کے ریسٹورینٹ کی مالکن سومو شری سنگیتا یہ نکالا کہ انہوں نے ایسے ماسک تیار کروائے جن میں ہونٹوں کی جگہ پر زپ لگی ہوئی ہے جسے صارف کھول کر منہ میں نوالہ ڈال سکتا ہے، اس طرح ماسک ہٹانا نہیں پڑتا۔
سومو شری سنگیتا نے بتایا کہ یہ ماسک عوام کی سہولت کے لیے تیار کروائے ہیں اور ریسٹورینٹ میں آنے والے ہر شخص کو مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کی بڑی تعداد دوبارہ ریسٹورینٹ کا رخ کر رہی ہیں اور میرا بند پھر سے کام چل پڑا ہے۔