اوکاڑہ:ضلع اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون اپنے 4 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ا وکاڑہ کے نواحی علاقے جواری میں ایک خستہ حال مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔
پڑوسیوں نے متعلقہ اداروں کو واقعہ کی اطلاع دی جس پر رضاکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتوں اور اسکے بچوں کی نعشیں نکال لیں جبکہ 2 زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا