عمرکوٹ:کراچی سے عمرکوٹ آنے والی اے سی مسافر کوچ اور تیزرفتارکار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے دوحالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے عمرکوٹ آنیوالی اے سی مسافر کوچ اور تیزرفتار کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی بتایا جاتا ہے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے دو شدید زخمیوں کی حالات نازک بتائی جاتی ہے ہلاک ہونے والوں کا تعلق ضلع سانگھڑ سے بتایا جاتا ہے۔