کیپٹن(ر) صفدر کو مریم نواز کے ساتھ بیٹھنے کیلئے ان سے اجازت لینا پڑگئی 

کراچی: کیپٹن(ر) صفدر کو مریم نواز کے ساتھ بیٹھنے کیلئے ان سے اجازت لینا پڑگئی، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہو گئی۔

  وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پر کیپٹن(ر) صفدر نے جب اپنی زوجہ مریم نواز کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھنا چاہا تو پہلے کیپٹن(ر) صفدر کو مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب سے اجازت لینی پڑی۔

 جس پر پہلے مریم اورنگزیب نے انہیں مریم نواز کے ساتھ بیٹھنے کا کہا اور اس کے بعد مریم نواز نے انہیں اپنے ساتھ بیٹھنے کی اجازت دی۔