ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،خاتون کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیاگیا:
پپلاں کلورکوٹ کی رہائشی خاتون نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان عرفان،ممتاز سکنہ نون کلورکوٹ،اللہ نواز،اسلم عرف اسلمی قوم بھٹی،ناظم عظمت خان اور اشفاق سکنہ ٹانک مجھے اور میرے شوہر کو نوکری کے سلسلے میں مویشی فارم رمضان سیگڑا پر لے گئے اور وہاں پر انہوں نے میرے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے۔
پولیس نے خاتون کی رپورٹ پرپانچوں ملزمان کے خلاف اغوائیگی اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔