لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ لڑکی ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی جب کہ ورثا کا کہنا ہے کہ فاطمہ ڈولفن فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے اہلکار ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی تھے کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق لڑکی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد بھجوائیں۔